?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی مسلح جدوجہد جاری رکھتے ہوئے نابلس کے قریب ایک صیہونی فوجی بیرک پر فائرنگ کی۔
صہیونی میڈیا نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع صہیونی قصبے ایتمار میں فائرنگ کی اطلاع دی صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اطلاع دی کہ فائرنگ کا واقعہ ایتمار قصبے کے مضافات میں واقع اسرائیلی فوجی بیرک میں پیش آیا، یہ بیرک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنائی گئی ہے۔
چینل نے مزید کہا کہ فائرنگ سے اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کے بعد مشرقی نابلس میں بیٹ فوریک چوکی کو بند کر دیا۔
اسی سلسلے میں حال ہی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی جنین میں صہیونی افواج پر فائرنگ کی جس سے ان کی فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا، یادرہے کہ مئی 2021 میں ہونے والے صیف القدس جنگ کے بعد مغربی کنارے کے شہروں خاص طور پر نابلس اور جنین میں مسلح اور عوامی مزاحمت تیز ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت اور مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں میں اضافے کے بعد جنین میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنی افواج کے درمیان ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے جرائم سے باز آجائیں ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )
جولائی
جہنم میں جاؤ: یوکرائن کا مغرب کو خطاب !
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور ایک سینئر جیو
مئی
حماس نے الحیا کے قتل کی خبروں کی تردید کی ہے
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
اگست
پی آئی اے کی نیلامی کل ہوگی، فوجی فرٹیلائزر دستبردار، تین بولی دہندگان میدان میں باقی
?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری کمیشن کل (23 دسمبر بروز منگل کو)
دسمبر
چین سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے
دسمبر
وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، معمول کی نقل مکانی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جنوری
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری