🗓️
سچ خبریں:ایران کے صدر نےشامی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے سب اسلامی ممالک کا اتحاد لازمی ہے۔
ایرانی صدر کی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق شام کی قومی سلامتی دفتر کے سربراہ علی مملوک نے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی، اس موقع پر ایران کے صدر نے کہا کہ علاقائی ممالک و اقوام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی دشمنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے سبھی اسلامی ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے والے سورماؤں اور شہیدوں بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور عالمی دہشتگردی کے مقابلے شامی عوام کی بے مثال مزاحمت و استقامت کو سراہتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور اقتدار اعلیٰ کے احترام پر زور دیا۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں اقتصادی اور سکیورٹی مشکلات کو ہوا دے کر اپنی موجودگی کو مختلف شکلوں میں آگے بڑھانے کے درپے ہے، ابراہیم رئیسی نے ایران و شام کے رشتوں کو اٹوٹ بندھن سے تعبیر کیا اور کہا کہ تہران و دمشق کے مابین ہمہ جہتی تعلقات استوار ہیں۔
اس موقع پر شام کے دفتر برائے قومی سلامتی کے سربراہ علی مملوک نے بھی اپنے ملک کے صدر بشار اسد کا سلام صدر ایران کو پہنچایا اور کہا کہ شامی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے
اگست
یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ
جون
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
🗓️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے محمود عباس کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
🗓️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے
جون
حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ کے
جنوری
جسٹس عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کریں گے
🗓️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل
اپریل
کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم
ستمبر
فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں حماس کی کامیابی کا امکان، امریکا اور اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
🗓️ 13 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں
اپریل