صیہونی دشمن کے مقابلہ میں پورے عالم اسلام کا متحد ہونا ضروری ہے:ایران

صیہونی

?️

سچ خبریں:ایران کے صدر نےشامی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے سب اسلامی ممالک کا اتحاد لازمی ہے۔
ایرانی صدر کی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق شام کی قومی سلامتی دفتر کے سربراہ علی مملوک نے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی، اس موقع پر ایران کے صدر نے کہا کہ علاقائی ممالک و اقوام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی دشمنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے سبھی اسلامی ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے والے سورماؤں اور شہیدوں بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور عالمی دہشتگردی کے مقابلے شامی عوام کی بے مثال مزاحمت و استقامت کو سراہتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور اقتدار اعلیٰ کے احترام پر زور دیا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں اقتصادی اور سکیورٹی مشکلات کو ہوا دے کر اپنی موجودگی کو مختلف شکلوں میں آگے بڑھانے کے درپے ہے، ابراہیم رئیسی نے ایران و شام کے رشتوں کو اٹوٹ بندھن سے تعبیر کیا اور کہا کہ تہران و دمشق کے مابین ہمہ جہتی تعلقات استوار ہیں۔

اس موقع پر شام کے دفتر برائے قومی سلامتی کے سربراہ علی مملوک نے بھی اپنے ملک کے صدر بشار اسد کا سلام صدر ایران کو پہنچایا اور کہا کہ شامی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کی “خاموش قبضہ کاری”، اسرائیل کی الحاقی حکمتِ عملی

?️ 30 جون 2026سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی

ٹرمپ کا نیٹو کو دھچکا؛ سالانہ اجلاس منسوخ ہونے کے امکانات

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق نیٹو امریکی صدر کی مسلسل دھمکیوں کے بعد

بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن

ترکی میں داعش سے مبینہ تعلق کے الزام میں 119 افراد گرفتار

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:ترکی کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے

غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے

ترکی میں امیگریشن میں مخالف جذبات میں کمی کی وجوہات

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ مہوں کے دوران ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں

 خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی نہیں ہے: سینئر طالبان عہدیدار

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین نے

تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے