?️
سچ خبریں:ترکی کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں داعش سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں 119 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترکی کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں داعش سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں 119 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کارروائیاں 30 صوبوں میں کی گئیں اور گرفتار افراد پر داعش کی رکنیت، تشہیر اور مالی معاونت کے الزامات ہیں۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق 30 صوبوں میں داعش کے خلاف کیے گئے پولیس آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 199 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ گرفتار افراد پر داعش کی رکنیت، سماجی ذرائع ابلاغ پر داعش کی تشہیر اور ثالثوں یا نام نہاد خیراتی اداروں کے ذریعے داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
جون کے آخر میں بھی ترکی کی پولیس نے دارالحکومت میں نیٹو اجلاس کے انعقاد سے 2 ہفتے قبل جنوبی انقرہ میں داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
اس کارروائی کے بعد انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کی ہدایت پر داعش یا انتہائی بائیں بازو کے گروہوں سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں 209 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
لاکھوں یمنیوں کا مارچ؛ ایرانی حملے کی حمایت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین
اکتوبر
اسرائیل نسل کشی چھپانے کے لیے صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے:روسی تجزیہ کار
?️ 13 اگست 2025 اسرائیل نسل کشی چھپانے کے لیے صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے:روسی
اگست
رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے
اپریل
کیا روس خلا میں جوہری ہتھیار بھیج رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی قومی سلامتی کونسل
مارچ
مشرق وسطی کے مسائل کا بنیادی حل جامع اور منصفانہ امن معاہدہ ہے: مصر کے صدر
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ
جولائی
امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے
اپریل
چین نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا، سفارتی راستے پر زور
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مشرقِ وسطیٰ میں
جون
پاکستانی وزیراعظم کا مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ
مئی