?️
سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ ترین فوجی اہلکار کے بحرین کے پہلے سرکاری دورے کے بعد اب کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اور عرب ملک کا دورہ کریں گے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس حکومت کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف Aviv Kokhawi اگلے ہفتے ایک عرب ملک کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں۔
صہیونی فوج جس نے اسرائیلی میڈیا کو سخت سینسر کیا نے کوخاوی کے مذکورہ عرب ملک کے سفری منصوبے کی اشاعت کی اجازت دی لیکن ان کے نام کی اشاعت سے روک دیا۔
دی ٹائمز آف اسرائیل ویب سائٹ کے مطابق اس عرب ملک کا نام جس کا اسرائیلی فوج کا کوئی چیف آف جنرل اسٹاف پہلی بار باضابطہ طور پر دورہ کرے گا اس وقت تک شائع نہیں کیا جائے گا جب تک کہ وہ پیر کو اس ملک نہیں جاتا۔
اسرائیلی فوجی نامہ نگار جو باقاعدگی سے سینئر اسرائیلی حکام سے رپورٹیں وصول کرتے ہیں کہتے ہیں کہ تل ابیب نے حال ہی میں اس ملک کے ساتھ سرکاری تعلقات بنائے ہیں ۔
اس سال کے اوائل میں کوخاوی نے اپنے پہلے سرکاری دورے پر بحرین کا سفر کیا۔ اس کے علاوہ، اس سفر کے دوران، قطر کے ساتھ محدود تعلقات کے باوجود کوخاوی نے اس ملک کے فوجی حکام سے بھی ملاقات کی۔
بحرین متحدہ عرب امارات اور مراکش نے 2020 میں امریکہ کے دباؤ پر صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ قبول کرلیا۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم Yair Lapid نے کہا تھا کہ اس حکومت کے طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کو دوبارہ کھولنا ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔


مشہور خبریں۔
مارچ میں مہنگائی میں 35.37فیصد اضافہ، 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک
اپریل
سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد
اکتوبر
گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار
اپریل
کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 22 اکتوبر 2025مظفرگڑھ (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے
ستمبر
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل