?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا تسلسل صیہونیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
فلسطینی ویب سائٹ شہاب نیوز نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے فلسطینی مزاحمت کے خلاف نیتن یاہو کی جنگجوانہ پالیسی کے خلاف ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف ان حملوں کا تسلسل صیہونیوں کے نقصان میں ہے۔
ایک متعلقہ خبر میں عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی وفد کے قاہرہ کے دورے کا اعلان کیا ہے، یاد رہے کہ مصر، قطر اور اقوام متحدہ ثالثی کرنے والے فریق ہیں جو صیہونیوں اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں، قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند روز سے جب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی جارحیت شروع ہوئی ہے، مزاحمتی گروہوں نے مشترکہ آپریشن روم کے دائرہ کار میں صیہونی بستیوں کو اپنے راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطین کے متعدد شہروں پر میزائلوں کی بارش کی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صیہونی شہری پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حج سعودیوں کی ملکیت نہیں جو شامی عازمین کو بھیجنے سے روکیں: دمشق
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر اوقاف عبدالستار السید نے کہا کہ سعودی
مئی
صہیونی جنگی طیاروں کے جنوبی لبنان پر حملے؛ 10 افراد شہید
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے
دسمبر
منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے لاہور کے تاجرصابر مٹھو کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا
?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے لاہور کے تاجر اور ایک
اکتوبر
موساد کے سربراہ نے باضابطہ طور پر پیجرز کے جرم کی ذمہ داری قبول کر لی
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں:برنیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں Ynet نیوز سائٹ نے
فروری
پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ
جولائی
ترک فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: گزشتہ شب اتوارکو ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور
اگست
وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس
جنوری
طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے
جنوری