?️
سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعہ ہیک کیا گیاہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی اخبار نے الجزیرہ کے 30 سے زائد صحافیوں کے سیل فون ہیک ہونے کی خبر دی، ہاریٹز اخبار کے مطابق صرف 2020 میں پیگاسس اسپائی ویئر الجزیرہ کے 34 ایگزیکٹوز، رپورٹرز اور پروڈیوسرز کے سیل فون ہیک کرنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹ کےمطابق اس دعوے کے باوجود کہ الجزیرہ کے صرف 34 ملازمین کے سیل فون کی معلومات ہیک کی گئی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی جاسوس سافٹ کی زد میں آنےوالے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی پیگاسس سافٹ ویئر کی تخریب کاری سے متعلق متعدد خبریں میڈیا میں میں آچکی ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے طویل عرصے سے جاسوس سافٹ وئر کو مختلف افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ہے، جن میں اسرائیل مخالف احتجاجی گروپوں کے رہنما بھی شامل ہیں جہاں اوقات عدالتی حکم کے بغیر بھی صیہونی ایسا کرتے نظر آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے متعدد عرب ممالک کے حکام بھی اپنے شہریوں اور حکومت مخالف افراد کی جاسوسی کے لیے صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی خدمات حاصل کر رہے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حکام کا نام سر فہرست ہے اور اس سلسلہ میں میڈیا میں بھی متعدد خبریں آچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن
اکتوبر
صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی
مارچ
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
نہیں معلوم نتین یاہو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کر سکیں گے یا نہیں:ٹرمپ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نہیں
مئی
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں
اگست
ٹرمپ اور ان کے بیٹے عدالت سے ایک قدم کے فاصلے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:دو سینئر امریکی ججوں نے سابق امریکی صدر کے خلاف الزامات
فروری
زارا برانڈ کے کپڑے خریدنا حرام ہے:فلسطینی قاضی القضات
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی عدلیہ کے سربراہ نے ایک فتوے میں اعلان کیا ہے
اکتوبر