?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے یروشلم اور جنین میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کیاجس کے بعد مزاحمتی گروہوں کے حملوں سے بچنے کے لیے غزہ کی سرحد پرتعینات صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
العہد کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بیت عنان قصبے پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،درایں اثنافلسطینی اتھارٹی نے آج اتوار کو قابض صہیونی ملیشیا کی جانب سے قدس” اور جنین میں کیے گئے جرائم جن کے نتیجے میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے تسلسل کے طور پر سات فلسطینی شہری شہید ہوئے، کی مذمت کی ۔
پی اے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل صورتحال کو مزید بڑھا دے گا نیز کشیدگی اور عدم استحکام میں بھی اضافہ کرے گا،یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اس کشیدگی اور اس کے نتائج کی ذمہ داری براہ راست صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے ، اس تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنی خاموشی توڑ دے اور قصورواروں کو سزا دینے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اسرائیلی فوج میں غزہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہےنیز آئرن ڈوم سسٹم کو بھی فعال کر دیا گیا ہے،ادھر حماس تحریک کے ترجمان عبداللطیف القانو نے کہاکہ آج صبح قدس اور جنین میں شہید ہونے والوں کا خون صہیونی قابضین کے خلاف ہماری قوم کے انقلاب کو جاری رکھنے اور ہماری سرزمین سے ان کے خاتمے کے لیے ایندھن ہے،ہم قابضین کے ظلم سے شکست نہیں کھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹوکیو اولمپکس میں صہیونیوں کے چہرے پر طمانچہ پر طمانچہ
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:ٹوکیو 2020 اولمپکس کے دوران صہیونیوں کے چہرے پر دوسرا طمانچہ
جولائی
نئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان
مارچ
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم
دسمبر
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 6 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
میکسیکو کے صدر نے امریکہ میں اسٹیچو آف لبرٹی کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پیر کی
جولائی
شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع
?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر
دسمبر