صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ

قبضہ

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی ہے۔
انا طولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے آج (جمعرات کو) بیت المقدس کے مغرب میں 147 دونم (14.7 ہیکٹر) اراضی پر قبضہ کی منظوری دی ہے،رپورٹ کے مطابق دیوار اوربستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر ، حسن بریجه نے بتایا کہ یہ زمینیں نحالین قصبے کے آس پاس ظهر المترسبه علاقے میں واقع ہیں ، اور صہیونی حکومت کا ارادہ ہے کہ ان زمینوں پر قبضہ کرکے بیتار عیلیت قصبے میں صیہونیوں کے لئے 560 جدید رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں۔

حسن بریجہ نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کےطور پر ہماری تنظیم صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سرگرم امن تحریک کے مطابق ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 661000 صیہونی آباد کار ، 132 بڑے قصبے اور 124 چھوٹے شہروں (جن میں صیہونی حکومت کو آبادکار بسانے کی اجازت بھی نہیں ہے) میں موجود ہیں،یادرہے کہ 1967 کی حدود میں آباد کاری کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں مانتی ہیں۔

اس سلسلے میں ، دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے تل ابیب حکومت کے ذریعہ ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرکا تسلسل بھی شامل ہے جس کے بعد صیہونیوں کی طرف اس عالمی ادارے پر کیچڑ اچھالنے کی بے حد کوشش کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسپیکر سے ملاقات، پی ٹی آئی وفد اجتماعی استعفوں کی منظوری پر مُصر

🗓️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے

سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: بن سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیعہ نے جدہ بندرگاہ

ٹی ٹی پی بھارتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کابینہ اجلاس کے بعد

فواد خان پرکشش شخصیت کے مالک اور معاون ہیں، وانی کپور

🗓️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی

حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے

🗓️ 23 اگست 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا

🗓️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

🗓️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)

مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے