صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

بینک

?️

سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے ہاتھوں بینک آف غزہ سٹی کی ایک شاخ کی لوٹ مار کا ذکر کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی عناصر نے غزہ شہر میں واقع الرمال بینک کی شاخ سے کم از کم 200 ملین شیکل (صیہونی کرنسی) چوری کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟

اس رپورٹ کے مطابق بینک آف غزہ سٹی کی ڈکیتی کی کاروائی الرمال کے علاقے پر حملے اور بینک کی عمارت میں صیہونی حکومت کی فوج کے عناصر کی موجودگی کے دوران ہوئی۔

صہیونی اخبار معاریو کے ساتھ گفتگو میں باخبر ذرائع نے تاکید کی کہ اسرائیلی فوج نے الرمال برانچ کے بینک کے خزانوں میں موجود املاک اور رقم لوٹ لی۔

مزید پڑھیں: غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کی چوری کی خبریں شائع ہوئی ہوں، کیونکہ اس سے قبل بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ صیہونیوں نے فلسطینیوں کے ان کے متروکہ مکانات میں لوٹ مار کرکے انہیں آگ لگا دی۔

مشہور خبریں۔

پنڈورا کی دستاویزات کی فہرست میں 565 اسرائیلی نام

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: دنیا بھر کی چودہ مختلف کمپنیوں سے حاصل کی گئی

کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی

?️ 25 جولائی 2021القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی

ٹرمپ کا ایران کے جوہری تاسیسات کے مکمل تباہی کے بارے میں متنازعہ دعویٰ!

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا نے جون میں ایران کے جوہری تاسیسات

شام میں دہشگردوں کی فائرنگ؛متعدد عام شہری جاں بحق

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اس ملک کے شہریوں

بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف

فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوگا

?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اندازہ لگایا کہ

پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا

?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے