صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی

صیہونیوں

🗓️

سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان  نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں کا”فلیگ مارچ” کے راستے کو بدلنا سیف القدس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عبرت مساوات کے حصول کی تصدیق ہے۔
صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی تحریک نے اصرار کیا کہ صہیونی "فلیگ مارچ” ناکام ہوچکا ہے،حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی "فلیگ مارچ” کا راستہ تبدیل ہوچکا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے شجاعانہ اور جرأت مندانہ موقف نیزر اس کے حتمی فیصلوں نے صہیونی حکومت کو مارچ کا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کو مسجد اقصی سے دور رکھا گیا ، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ رخ بدلا گیا ہے جو سیف القدس کی جنگ کے ذریعہ پیدا ہونے والے عبرت مساوات کے حصول کی تصدیق ہے،حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک ابھی بھی اس ملک کے عوام کی حمایت کی ڈھال ہے اور یہ صہیونی حکومت کا طرز عمل ہے جو اس کے ساتھ میدان محاذ آرائی کی سمت اور نوعیت کا تعین کرتا ہے۔

یادرہے کہ گذشتہ روز فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک کی حمایت اور اتحاد نے”فلیگ مارچ” کرنے والے انتہا پسند صہیونیوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا جو صیہونیوں کے مقابلہ میں فلسطینیوں کی ایک اور کامیابی سمجھی جاتی ہے،قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اس مارچ کے سلسلہ میں صیہونی نئی بننے والی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ مارچ ہوا تو آپ کی انتہاپسند حکومت بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی یہاں تک کہ امریکہ کو بھی اس سے خوف محسوس ہوا اور اس نے بھی صیہونیوں کو کشیدگی ایجاد کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا جس کے بعد صیہونیوں نے اس مارچ کا راستہ بدل دیا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری میں 90 فیصد کم ہو کر 24 کروڑ ڈالر

🗓️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توازنِ ادائیگی کے بحران کی وجہ سے درآمدات پر

صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے

’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز

🗓️ 6 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور

دن بدن بکھرتا اسرائیل

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے

ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی

🗓️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے

امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور

امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان

🗓️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی

🗓️ 9 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے