?️
سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے کردستان کے علاقے میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ہیڈ کوارٹر کے وجود پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی عراق میں داعش کی حمایت کرتے ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی ماہر علی الوائلی نے اپنے تازہ ترین موقف میں خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے عراق میں داعش کے چھپے ہوئے خلیوں کی حمایت کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ماہر نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ کردستان کے علاقے میں موساد کے ہیڈکوارٹر کی موجودگی عراق کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔۔
انھوں نے مزید کہا کہ اربیل کا کردستان کے علاقے میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قیام کی اجازت دینے کا اقدام عراقی آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، عراقی عہدہ دار نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت عراق پر حملہ نہیں کر سکے گی کیونکہ اس صورت میں اسے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کی طرف سے شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑے گا،یہی وجہ ہے کہ تل ابیب نے عراق میں داعش کے چھپے ہوئے سیلوں کی حمایت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں عراق میں عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے اربیل میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ہیڈ کوارٹر پر ایرانی پاسداران انقلاب کے حالیہ راکٹ حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو قبول نہیں کرتے کہ عراقی سرزمین پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن جائے۔
عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ موساد کے ہیڈکوارٹر پر حملے دنیا میں ہر جبکہ قانونی ہیں ، اگر محمد بن سلمان ایسا حملہ کرتے ہیں تو ہم اس کی بھی مخالفت نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی
جون
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند
جولائی
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں گے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا
جنوری
جان بوجھ کر قتل؛ مہلک جال جو غزہ کے بھوکے لوگوں کو موت کے منہ میں لے آئے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے قابضین کی جانب سے امریکی امداد کی
جون
اسلامی جہاد: ‘غزہ امن کونسل’ کی رپورٹ مقبوضہ کی داستان سے جانبداری ہے
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے
مئی
عراق اور شام کے امریکی سازشیں جاری ہیں: شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے امریکی سازشوں کے بارے
جنوری
اسرائیل ہارا ہوا اور ایران فاتح ہے: مرشیمر
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پروفیسر جان مرشیمر نے CIS آسٹریلیا کے سینٹر فار انڈیپنڈنٹ
مئی