صیہونیوں کی خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر ایران مخالف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش

ایران

?️

سچ خبریں:صیہونی حکام خلیج فارس کے تین عرب ممالک کے ساتھ ملک کر ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صیہونی چینل الحرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مشترکہ دشمنوں خاص طور پر ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد بنانے کے لئے خلیج فارس کے کچھ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے، رپورٹ کے مطابق یروشلم پوسٹ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے، اخبار نے مزید کہاکہ یہ تینوں عرب ممالک اور اسرائیل ایران کو اپنے لئے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں خاص کر اگر تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے کل (منگل) مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر ، محمد محمود الخاجه،سے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے الخاجہ کو بتایا کہ ہم مشرق وسطی کو تبدیل کریں گے ، ہم دنیا کو تبدیل کریں گے،ادھر صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں علاقائی اور مشترکہ منصوبوں میں توسیع کے امکان پر تبادلہ خیال کیا،اس اجلاس میں صیہونی قومی سلامتی کے مشیر مئیر بن شبات اور دیگر صہیونی عہدیداروں نےبھی شرکت کی۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ

سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، تحریری حکم جاری

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف

ٹرمپ کے متنازع انتخاب سے شام میں امریکی غلطیوں تک؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:نئے امریکی صدر کے حساس عہدوں کے لیے متنازع شخصیات کی

اسلامو فوبیا سے متعلق وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم

اسرائیلی ہتھیاروں پر پابندی لگانے میں جرمنی کی ہچکچاہٹ کے پیچھے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایسا کرنے کی درخواستوں

ریحام خان جیسے لوگ مغربی فیمنسٹ نظریات کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں، ماریہ بی

?️ 27 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سارہ خان کی

صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی

واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے