?️
سچ خبریں:اسرائیلی افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیوں کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے مغربی کنارے میں آج 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،اس سلسلہ میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے دوران صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیانیز صیہونی فورسز نے تنازعہ کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا،یادرہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں نے حال ہی میں اعلان کیا کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 134 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا ۔
ادھر گذشتہ ہفتے صہیونیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں بحیرہ خان یونس میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے بارے میں فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونیوں کی اس جارحیت کے دوران تین فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے۔
یادرہے کہ ایک طرف صیہونی فلسطینیوں پر ہر طرح کے ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ، انھیں اپنے ہی کھیتوں میں کام کرنے سے روک رہے ہیں، ان کے مکانوں اور زمینوں کو چھین رہے ہیں ، آئے دن مسجد الاقصی کی بے حرمتی کر رہے ہیں جبکہ کورونا کی آڑ میں فلسطینیوں کو اس مقدس مقام پر جانے سے روک رہے ہیں اور دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمراں اس غیر قانونی ریاست کو گلے لگانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لےجانے کے دے درپے ہیں جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین پیش پیش ہیں، متحدہ عرب امارات نے تو اپنے ملک کو صیہونیوں کی تفریح گاہ بنا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی: حکومت کی عجلت میں قانون سازی جاری، اتحادیوں کا رسمی اختلاف
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی آئینی مدت 12 اگست کو
اگست
تل ابیب نے فلسطینی انتفاضہ کے بارے میں خبردار کیا
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار کا
ستمبر
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے وفد کا شام کا پہلا دورہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان جمعے کے روز گولانی کی
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے
اکتوبر
حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ
جنوری
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل
دسمبر
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری