سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکرiٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسکولوں پر بمباری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ غزہ کی پٹی کے 30% سے زائد اسکولوں کو اسرائیلی فوج نے براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 563 اسکولوں میں سے 162 اسکولوں پر براہ راست بمباری کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اس علاقے میں 26 سکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے کہا کہ ان سکولوں میں 175000 طلباء زیر تعلیم ہیں اور 6500 سے زیادہ اساتذہ ان میں کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں ان اسکولوں میں سے کم از کم 55% کی مکمل تعمیرنو کی ضرورت ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل حالیہ جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اسکولوں اور اس علاقے میں تعلیمی نظام کی نازک صورتحال کے بارے میں خبردار کیا تھا۔