سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی حل اسرائیل اور دبئی کے درمیان سکیورٹی کا مسئلہ حل نہیں کر سکتالہذا دبئی کے ہوائی اڈے پر آنے والی تمام اسرائیلی پروازیں آنے والے چند دنوں میں معطل کر دی جائیں گی۔
صہیونی ٹی وی چینل 7 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تقریباً 12 دنوں میں بنگورین ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی اسرائیلی کمپنیوں کی تمام پروازیں بند کر دی جائیں گی، عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پرواز کرنے والی اسرائیلی ایئرلائنز کی پروازوں کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث دبئی جانے والی یہ پروازیں 8 مارچ سے معطل کر دی جائیں گی اور اس کے بجائے تمام پروازیں ابوظہبی اتریں گی۔
واضح رہے کہ اس سکیورٹی بحران کے جواب میں، آرکیہ ایئرلائنز نے بھی اعلان کیا کہ دبئی کے لیے ان پروازوں کو بحال رکھنے کا کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا ہےلہذا یہ کمپنی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اپنی تمام پروازیں چلائے گی، کمپنی کے مسافر بقیہ راستہ ان کے لیے فراہم کردہ بسوں سے طے کریں گےجو تقریباً 45 منٹ منٹ کا ہے۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان گرمجوشی سے تعلقات جاری ہونے کے باوجود سکیورٹی کے معاملات پر کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔