سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور صیہونیوں کے درمیان دفاعی اتحاد کے نام سے ایک تنظیم تشکیل پائی ہے۔
اسرائیل کے چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور صیہونیوں کے درمیان دفاعی اتحاد کے نام سے ایک اتحاد تشکیل پایا ہے جو خودکش ڈرون طیاروں کے خطروں کا مقابلہ کرے گا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اتحاد میں اسرائیل ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کچھ علاقائی ممالک بھی شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ اتحاد کچھ دن پہلے ہی ڈرون طیاروں کی شناخت اور ان کو انٹر سپٹ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی توانائی اور طاقت کے استعمال کے مقصد سے بنایا گیا ہے کہ ،القدس العربی اخبار نے ایسی حالت میں یہ خبر شائع کی ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو ابوظہبی میں ڈرون خطروں کے بارے میں ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات نے اس کانفرنس میں اس اتحاد میں شامل ممالک کی فوج سے ڈرون طیاروں کے خطروں کے مقابلے میں شیلڈ بنانے کی کوشش کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ اس طرح ان سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔