?️
صہییونی فوج مین نفسیاتی بیماری کا نمایاں اضافہ
مقبوضہ علاقوں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ذہنی صحت کی خدمات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور جنگی حالات کے اثرات کے باعث نفسیاتی علاج کے سیشنز کی مجموعی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق صحت بیمہ فنڈز نے حالیہ برسوں میں بیمہ شدگان کو فراہم کی جانے والی نفسیاتی خدمات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے یہاں تک کہ علاج کی نشستوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 سے 2024 کے درمیان ماہرین نفسیات اور ذہنی صحت کے ماہرین سے ملاقاتوں میں اوسطاً پچیس فیصد اضافہ ہوا کلالیت فنڈ میں انتیس فیصد مئوحَدت میں چھبیس فیصد مکابی میں اکیس فیصد اور لئومیت میں دس فیصد اضافہ سامنے آیا مجموعی طور پر ذہنی صحت کے علاج کے سیشنز کی تعداد 2022 میں چوبیس لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ کر 2024 میں تیس لاکھ ننانوے ہزار تک پہنچ گئی
یہ اعداد و شمار پہلی مرتبہ وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئے رپورٹ کے مطابق تقریباً تین ارب شیکل جو کل بجٹ کا تین اعشاریہ چار فیصد بنتا ہے ایک خصوصی معاونتی پروگرام کے تحت مختص کیے گئے تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کے بدلے ذہنی صحت کی خدمات کو وسعت دی جا سکے
بچوں میں خدمات حاصل کرنے کی سب سے زیادہ شرح مکابی میں ریکارڈ کی گئی جہاں فی ہزار میں تین سو آٹھ کیسز سامنے آئے اس کے بعد لئومیت اور مئوحَدت میں فی ہزار دو سو ترپن جبکہ کلالیت میں دو سو نو کیسز درج ہوئے بالغوں میں سب سے زیادہ شرح لئومیت میں چار سو اکتیس فی ہزار رہی اس کے بعد مئوحَدت تین سو پچاسی مکابی تین سو ستتر اور کلالیت تین سو چالیس فی ہزار کے ساتھ سامنے آئے
رپورٹ کے مطابق 2024 کی کارکردگی کے لیے تین سو سینتالیس ملین شیکل تقسیم کیے گئے جبکہ 2025 کے لیے پانچ سو اکیانوے ملین شیکل مختص کیے گئے ہیں اس اقدام کا مقصد ذہنی صحت کے نظام کو بارہ مختلف شعبوں میں مضبوط بنانا ہے جن میں بیلنسنگ ہاؤسز کا قیام اور حامیان صحت نفسی کے نام سے ایک نئے پیشے کا آغاز بھی شامل ہے
اسی طرح 2022 سے 2024 کے دوران اصلاحات سے پہلے ہی فراہم کی جانے والی نفسیاتی خدمات میں اکہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور علاج کے کیسز کی تعداد چودہ لاکھ چوراسی ہزار سے بڑھ کر پچیس لاکھ تینتیس ہزار تک پہنچ گئی
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے، قانونی ماہرین
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
وزرا کی مخالفت، کابینہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے چند وزرا کی مخالفت کی
دسمبر
مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے مزدوروں کے عالمی دن
مئی
41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ
دسمبر
صیہونی غزہ پر کون سے بم برسا رہے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلیمہ نے
اکتوبر
پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح
?️ 11 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہو گیا،
جولائی
مریم نواز بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم
مارچ
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر لاکھوں افراد بے گھر
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: کمبوڈیا کے وزارت داخلہ کے مطابق، تھائی لینڈ کے ساتھ دو
دسمبر