?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے زور دے کر کہاکہ ہم صہیونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ اٹھانے اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر مجبور کریں گے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق ابو مجاہد کے نام سے مشہور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان محمد البریم کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ آج پیر کو ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے سلسلہ میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے خلاف متحد موقف اختیار کیا جاسکے، رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت فلسطین کو مشکل میں ڈالنے کا ارادہ رکھتی ہے اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ سخت کرکے مزاحمتی تحریک کے مرکز کو نشانہ بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ابھی تک صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینی گروہوں کے مطالبات کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے،فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے کہاکہ مزاحمت کے پاس صیہونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ ہٹانے اور پٹی کی تعمیر نو کے سلسلہ میں کیے جانے والے وعدوں کو پورا کرنے پر مجبور کرنے کے اچھے طریقے ہیں۔
غزہ سے سامنے آنے والے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی اسرائیلی دھمکی پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے کہاکہ اگر صہیونی حکومت نے کوئی حملہ کیا تو مزاحمت اور مشترکہ آپریشن روم شروع سے ہی رد عمل ظاہر کرے گا، مزاحمت فلسطینی عوام کی حمایت کرتی ہے اور دشمن اسے اچھی طرح جانتا ہے۔
ابو مجاہد نے کہاکہ مزاحمت صیہونی حکومت کے رویے پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھتی ہے اور جانتی ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی حماقت پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کون سے مناسب اوزار استعمال کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد
جولائی
فواد چوہدری کی اہم آئینی ترمیم کے لئے اپوزیشن کو مل بیٹھنےکی پیشکش
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے اہم آئینی ترمیم کیلئے اپوزیشن
جنوری
نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:ماکور رشیون اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی
جنوری
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل