صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اسرائیل کے نئے مشرقِ وسطیٰ منصوبے کا حصہ ہے:یمنی نائب وزیر خارجہ

صومالی لینڈ

?️

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اسرائیل کے نئے مشرقِ وسطیٰ منصوبے کا حصہ ہے:یمنی نائب وزیر خارجہ

صنعا میں قائم یمن کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرنا دراصل صہیونی منصوبے نیا مشرقِ وسطیٰ کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں تقسیم اور بیرونی مداخلت کو فروغ دینا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے حوالے سے عبدالواحد ابو رأس نے خبر رساں ایجنسی سبأ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیلی اثر و رسوخ ان خلاؤں اور اندرونی کمزوریوں کے نتیجے میں بڑھ رہا ہے جو بعض عرب حکومتوں کی وابستگی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس عمل میں اسرائیل کا شراکت دار ہے اور حالیہ بیانات و اقدامات دراصل واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان کرداروں کی تقسیم کی عکاسی کرتے ہیں تاکہ ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یمنی نائب وزیر خارجہ نے بعض عرب ممالک کی جانب سے محض بیانات پر اکتفا کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ذمہ داری سے فرار اور اسرائیلی منصوبوں کو آسان بنانے کے مترادف ہے۔

ابو رأس نے خبردار کیا کہ عرب دنیا اس شرمناک رویے کے باعث وسیع پیمانے پر غیر ملکی مداخلت اور علیحدگی پسند منصوبوں کے خطرے سے دوچار ہو رہی ہے، جس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری انہی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر صومالی لینڈ کو ایک خودمختار سیاسی وجود کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق یہ اقدام نام نہاد ’’ابراہیمی معاہدوں‘‘ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

صومالی لینڈ، جو صومالیہ کے شمال میں واقع ایک خطہ ہے، طویل عرصے سے علیحدگی کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ صومالیہ کی مرکزی حکومت اس اقدام کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف قرار دے چکی ہے۔

مبصرین کے مطابق، اسرائیل اس طرح کے اقدامات کے ذریعے غزہ جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی سے نکلنے اور افریقہ کے اسٹریٹجک علاقوں میں اپنے جغرافیائی و سیاسی مفادات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی

مسلمانوں کے خلاف کینیڈا کے امتیازی قوانین / پردہ دار ٹیچر کو احتجاج سے قطع نظر بے دخل

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے ایک اسکول سے باپردہ ٹیچر فاطمہ

بلوچستان ہائیکورٹ کا جوڑے کے قتل کا نوٹس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی مقتولہ کی قبر کشائی

?️ 21 جولائی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے

گوادر کا نیا ایئرپورٹ: نہ جہاز نہ مسافر، بس ایک پراسراریت

?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاگت کے حوالے سے پاکستان کا یہ سب

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری مریضوں کی تعداد 93 ہزار690

?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید

امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا

’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر

زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی

?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے