?️
سچ خبریں:امریکی جیل میں 51 سالہ سیاہ فام شخص کی موت ہوگئی جسے ضمانت کے لیے صرف 100 ڈالر کی ضرورت تھی تاہم وہ انہیں بھی ادا کرنے سے قاصر رہا جس کی وجہ سے وہ جیل ہی میں دنیا سے چلا گیا، اس خبر نے امریکی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔
لیری یوجین پرائس جونیئر نامی 51 سالہ سیاہ فام شخص امریکی میڈیا کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک بن گیا ہے،اپنی کمزور ذہنی صلاحیت کے باعث ایک بس اسٹاپ کے قریب سے گزرتے ہوئے اس شخص نے اپنے ہاتھوں کو بندوق بنالیا اور اسٹیشن پر بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں کو خیالی طور پر نشانہ بنایا جس کے بعد ریاست آرکنساس کے شہر فورٹ اسمتھ کی پولیس نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے حراستی مرکز بھیج دیا۔
پھر ایک جج نے اس پر 1000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جس میں سے 100 ڈالر بطور ضمانت ادا کر کے اسے جیل سے رہا ہونے کے لیے کافی تھا لیکن یہ شخص 100 ڈالر بھی ادا نہ کر سکا۔
جیل میں رہنے سے اس کی ذہنی قوتیں مکمل طور پر ختم ہوگئیں اور چند روز قبل جسمانی معذوری اور بیماری کے باعث جیل میں انتقال کرگیا،اس 51 سالہ سیاہ فام شخص کی جیل میں موت کی خبر کے ساتھ ساتھ جیل سے رہائی کے لیے صرف 100 ڈالر ادا کرنے سے قاصر ہونے کی خبروں نے امریکی میڈیا میں خوب شور مچا رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سالانہ 12 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کرے، آئی ایم ایف
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا
اکتوبر
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل
امریکہ کا عمان کے ذریعے یمن کو پیغام
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
جنوری
شہید ہنیہ کا نیا جانشین
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ
اگست
آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی
مارچ
افغانستان کو مغرب کے منفی پروپیگنڈے کا سامنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ
جنوری
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر
مئی
غزہ 2005 سے غزہ 2025 تک؛ شیرون کی شکست کا منظر نامہ نیتن یاہو کا منتظر ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے غزہ میں ایریل شیرون سے کہیں زیادہ
اگست