?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے شہدا کے خون کے تحفظ کا واحد طریقہ امریکیوں کو ملک سے بے دخل کرنا ہے ۔
الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نےعراق اور شام کی سرحد پر ملک کے مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی فوجی جارحیت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکہ نے عراقی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنایا ہے، امریکہ نے عراق اور اس کی خودمختاری کا دفاع کرنے والی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنایا ہے۔
فتح اتحاد نےاپنے بیان میں مزید کہاکہ عراقی حکومت کو عراقی مزاحمتی تحریک کے خلاف امریکی جرائم کی مذمت کرنی چاہئےنیز بغداد کے لئے ضروری ہے کہ مزاحمتی تحریک کے خلاف ایسے جرائم کی تکرار کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں، اتحاد نے اپنےبیان میں کہا کہ فی الحال ہم سمجھتے ہیں کہ الحشد الشعبی کے شہدا کے خون کے تحفظ کا واحد راستہ امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اب تک ہماری مزاحمتی تحریک کے خلاف سو سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں، اس اتحاد نے عراقی وزارت داخلہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط بھیجے تاکہ عراق میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کے بارے میں شکایت کی جائے،یادرہے کہ امریکہ عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوتا تھا اور جبکہ اس ملک کی حکومت داعش کے خاتمے کا باضابطہ طور پر اعلان کر چکی ہے پر امریکہ یہاں پر اپنی غیر قانونی موجودگی پر اڑا ہوا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف سرگرم قوتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ خواجہ آصف
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
مئی
عرب لیگ میں واپسی شامی عوام کی 12 سال کی استقامت کا نتیجہ ہے: عطوان
?️ 9 مئی 2023کل، اتوار، 7 مئی، 2023، عرب لیگ نے 12 سال بعد شام
مئی
بلاروس پر اقتصادی پابندیاں زیر غور
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ٹوکیو حکومت بیلاروس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے
فروری
حماس اسرائیل کے لیے ناقابلِ نفوذ؛ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کی تنظیمی ساخت
جنوری
صیہونیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے: مقتدی الصدر
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:عراق میں صدر تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ قابض
فروری
ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے۔ فیصل واوڈا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی
نومبر
گارڈین: ٹرمپ امریکہ میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک مضمون میں زور دیا کہ امریکی
اکتوبر
صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے
اگست