?️
سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق کی ایک جیل میں داعشی قیدیوں نے بغاوت کی ہے۔
شامی ٹیلی ویژن نے آج (سنیچر) کو اطلاع دی ہے کہ داعشی قیدیوں نے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع الشدادی شہر کی کامب البلغار جیل میں بغاوت کر دی ہے،الاعلام الحربی المرکزی ویب سائٹ نے شامی ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس جیل پر کرد ملیشیا جو "سیریئن ڈیموکریٹک فورسز” (کیو ایس ڈی) کے نام سے جانی جاتی ہے ،کے زیر کنٹرول ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گردوں نے جیل میں موجود تمام سامان کو آگ لگا دی ،یادرہے کہ یہ ایک ایسی جیل ہے جہاں تقریبا 5000 5 ہزار دہشت گرد قید ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے کیو ایس ڈی کے عسکریت پسندوں نے جیل کا گھیراؤ کر لیا ہے، المیادین نے اطلاع دی ہے کہ محاصرے کے وقت سے ہی امریکی ہیلی کاپٹر جیل کے اوپر اڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں المیادین چینل نے مقامی شامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں امریکیوں نے داعش کے درجنوں قیدیوں کو الشدادی اور الحسکہ جیلوں سے التنف ضلع 55 میں منتقل کیا اور انھیں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ جو داعش کا خاتمہ کرنے کے بہانے شام میں آیا تھا لیکن در اصل وہ اس ملک میں دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری کے فرائض نبھانے کے لیے اور یہاں کا تیل لوٹ کر اسرائیل پہنچانے کے لیے آیا تھا،امریکہ آج تک اس ملک میں دہشت گردوں کی ہر ممکن مدد کررہاہے یہاں تک کہ اپنے کیمپوں میں انھیں تربیت دے رہا ہے نیز اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ خطہ میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے سنگین حالات؛ اقوام متحدہ کے چشم دید اہلکار کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA)
نومبر
مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے
جون
عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی:احسن اقبا
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی
مئی
ہیلتھ سسٹم کو پوری دنیا میں بے مثال بنانے جا رہے ہیں: وزیراعظم
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ
جنوری
اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں
?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ
جون
چاڈ کے صدر کا قتل
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے
اپریل
مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے ’سنجیدہ رویے‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا
مئی
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون