شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

شمالی کوریا

🗓️

سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد رواں مہینے میں اس ملک کا چار میزائلوں کا کامیاب تجربہ ہوچکا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئےجس کے بعد شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے، ادھرجنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے ، یادرہے کہ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

ادھر جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے، واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے جس کو لے کر امریکہ اور ا س کے اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور اس ملک کے خلاف آئے دن مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں تاہم شمالی کوریا امریکی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے اور لگاتار تجربے کر رہا ہے اور امریکہ یاا س کے اتحادی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت نے پی آئی اے کی فروخت میں تاخیر پر عالمی بینک کو اعتماد میں لے لیا

🗓️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلے مرحلے میں ناکامی کے بعد حکومت نے

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال

🗓️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات

الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ 

🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس

کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:   طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی

اسرائیلی فوج کے پاس غزہ میں آپریشن کے لیے وقت محدود 

🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا اعلان

🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس نیٹ ورک نے انکشاف کیا کہ ریپڈ

متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل

🗓️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے

ہواوے کی نووا سیریز کے 4 فونز متعارف

🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے