?️
سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش اور النصرہ فرنٹ دہشتگرد تنظیمیں امریکہ اور ترکی کی حمایت اور مدد کے ذریعہ سرگرم ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے لبنانی روزنامہ الاخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ اب بھی ترکی کی حمایت سے شمال مغربی شام میں موجود ہےجبکہ داعش دہشت گرد گروہ امریکہ کی حمایت سے شمال مشرقی شام میں سرگرم ہے،انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کا مفاد شام کی تباہی اور عدم استحکام میں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کا ایک تزویراتی فیصلہ تھا۔
شام کے وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ شام کا آئینی جائزہ کمیٹی کے ساتھ مثبت بات چیت ہے اور مسئلہ اقوام متحدہ کے ایلچی یا خود اقوام متحدہ کا نہیں ہے، بلکہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے دسیوں ہزار دہشت گرد بھیجے اور اربوں ڈالر خرچ کئے۔
مقداد نے کہا کہ ترک حکومت نے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن ہم انھیں آزاد کرائیں گےچاہے ادلب ہو یا شمالی علاقہ جات یا شام اور ترکی کی سرحدیں،
انہوں نے کرد ملیشیاؤں کے بارے میں جو سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے جانی جاتی ہیں اور امریکہ سے وابستہ ہیں کے بارے میں کہاکہ ڈیموکریٹک فورسز کی ملیشیا کا علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، لیکن قابض امریکہ ان کی حمایت کرتا ہےجبکہ انہیں ریاستہائے متحدہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے،کیونکہ امریکہ ان سے فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام میں علیحدگی کا کوئی منصوبہ نافذ نہیں کیا جا سکتا،ہم شام کے وسائل کو لوٹنے والوں سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،مقداد نے شامی عوام کے خلاف جابرانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کی جابرانہ اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ان کا مقصد شام کو تباہ و کمزوہ کرنا ہے،انہوں نے امریکی پابندیوں کو غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزا قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی
جون
میں مخالفین سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی
نومبر
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکہ کی نیشنل گارڈ
اگست
لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ
?️ 9 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 بھی لانچ ہونے
اکتوبر
جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری
?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اپریل
مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
جولائی
زلنسکی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے؛ وجہ؟
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع کے حوالے سے برطانوی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار
جولائی
اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی. مفتاح اسماعیل
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل عوام پاکستان
جولائی