🗓️
سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی شام میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر (CENTCOM) نے شام کے شمال مشرق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس ملک کی فوج کے 22 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ اتوار 11 جون کو پیش آیا اور اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا وہ کسی مخالف فریق کے نشانہ پر نہیں تھا۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق اس حادثے میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، ان میں سے 10 کو مزید علاج کے لیے سینٹ کام کے کمانڈ ایریا سے باہر طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں تقریباً 900 امریکی فوجی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر اس ملک کے شمال مشرق میں تعینات ہیں جبکہ شامی حکومت اس موجودگی کو غیر قانونی سمجھتی ہے اور اس نے متعدد بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر اس غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کسی نے بھی اس سلسلہ کوئی کاروائی نہیں اور نہ ہی امریکہ یہاں سے جانے کا نام لے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی نمائندے کی مداخلت پسندانہ بیان بازی پر حزب اللہ کا ردعمل
🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف خطے کے لیے امریکی نائب خصوصی نمائندے
اپریل
وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا وائرس
جنوری
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو
جون
شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
🗓️ 8 فروری 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع
فروری
مشرق وسطی میں ایران کی حیثیت؛امریکی میگزین کی زبانی
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ تہران اور ریاض
جولائی
کیوبا کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات، ایران نے کیوبا حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
🗓️ 22 جولائی 2021نیویارک (سچ خبریں) ایران نے امریکا کی جانب سے کیوبا کے خلاف
جولائی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
🗓️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی