🗓️
سچ خبریں: شام اور پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک طریقہ کار بنانا ہے خاص طور پر سرمایہ کاری کے منصوبوں، تجارتی معاہدوں، نمائشوں ، کانفرنسوں اور مشترکہ تعاون کے نفاذ میں۔
یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد، جس پر دمشق میں پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے دستخط کیے شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور غیر ملکی تجارت ثمر الخلیل نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ ورکنگ کمیٹیاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوں گی.
شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور غیر ملکی تجارت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال کے پہلے نو مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اقتصادی اور تجارت میں نمایاں پیش رفت بہتری آئی ہے۔
اسلام آباد اور دمشق کے درمیان اچھے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ یادداشت اقتصادی تعاون اور دو طرفہ تجارت کے لیے نئے افق کھولے گی۔
مشہور خبریں۔
ایم کیوایم مہنگائی کیخلاف منی بجٹ کیلئے اپنی ترامیم جمع کروائے گی
🗓️ 5 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء خالد
جنوری
جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن
🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
غزہ میں مارے گئے بچے
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان
فروری
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد
🗓️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں
دسمبر
کراچی کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
🗓️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے این اے 240
جون
وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا امکان
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا
فروری
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر