شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

فوج

?️

سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے صوبۂ دیرالزور کے مضافات میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

امریکی قابض فوج نے شام کے صوبۂ دیرالزور کے مضافات میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، امریکی فوج کے ترجمان Joe Bacchino نے اعلان کیا کہ یہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن کی نگرانی میں کیا گیا ہے اور اس میں شامی فوج کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جسے ان کے دعوے کے مطابق ایران کی اتحادی افواج استعمال کر رہی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس حملے کو ایک مناسب اور منصوبہ بند کارروائی قرار دیا،یاد رہے کہ العالم چینل کے رپورٹر نے پہلے اطلاع دی تھی کہ دیرالزور کے مضافات میں واقع عیاش علاقہ میں فوج کے گوداموں کو نامعلوم جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا اور اس کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے علاقہ لرز اٹھا، تاہم ابھی تک ان حملوں میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی نہیں ہےجبکہ ایران نے اس حملے کو شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر بمباری کی

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں

تل ابیب نے کی امریکہ سے مدد کی درخواست 

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،

حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:    صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ

اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان

?️ 16 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے