سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی فوج کی وسیع حمایت کے ساتھ المغاربہ گیٹ کی سمت سے قدس شریف میں مسجد الاقصی کے صحنوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق قدس اسلامی اوقاف کے محکمے نے اعلان کیا کہ 250 سے زائد صیہونی آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا، ان میں سے درجنوں نے القطانین گیٹ کے پاس اپنی خصوصی مذہبی تقریب بھی ادا کی۔

وفا نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت کے پولیس دستوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے دروازوں کے اندر اپنی موجودگی کو تیز کر دیا ہے نیز مسجد میں داخل ہونے پر فلسطینیوں کے خلاف پابندیاں مزید تیز کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر اور اردگرد اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے صہیونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے نیز قرآن پاک کی تلاوت کی۔

یاد رہے کہ صہیونی آبادکاروں کی طرف سے یہ حملے یہودی عید عرش کی تقریب کے ساتویں روز مبینہ ہیگل نامی صیہونی گروپوں کی طرف سے دی گئی کال کے جواب میں کیے گئے، تاہم فلسطینی مجاہدین اور قدس شریف کی عوام نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض

🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے

جو ہم سے الجھے گا منھ کی کھائے گا: حزب اللہ

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا

نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے خاتمے کا خوف

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر ریاض اور دوحہ کا ردعمل

🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کے دوبارہ حملوں کے جواب میں

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی، پاکستان کی قرارداد پر اقوام متحدہ میں بحث ہو گی

🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جمعے

فلسطینی صحافی کے قتل کا کیس عدالت میں

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کے سیکرٹری ناصر ابوبکراور صحافیوں

سندھ:کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

🗓️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس  کی صورت حال کے پیشِ نظر

قومی اسمبلی: مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اتھارٹی بنانے کا بل بھی عجلت میں منظور

🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے