🗓️
سچ خبریں:550 سے زائد صیہونی سینئر فوجی افسران نے نیتن یاہو کی کابینہ کو غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار معاریو نے ایک خط شائع کیا ہے جو صہیونی ملسح افواج کے نائب سربراہ اور ریزرو فورسز کے بریگیڈیئر جنرل متان فلنائی نے 550 سابق سینئر فوجی افسران کی جانب سے صیہونی کابینہ اور عوام کے نام لکھا ہے جس میں غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے پر انتباہ دیا گیا ہے۔
اس خط کے لکھنے والوں نے غزہ میں پھر سے جنگ شروع کرنے کے لیے اپنی مخالفت کا اعلان کیا اور زور دیا کہ اسرائیلی کابینہ کو خالی نعروں سے اسرائیلی فوجیوں اور قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔
خط میں زور دیا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ کی پالیسی غزہ میں خونریز قبضے اور مغربی پٹی میں سیکورٹی کے خدشات کو بڑھانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
صہیونی حکومت کے سینئر فوجی افسران نے تل ابیب کے لیے سب سے خطرناک محاذ کو داخلی محاذ قرار دیا ہے، جو مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں اور سیکورٹی اداروں پر ان کے حملوں کے درمیان پھوٹ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔
خط میں زور دیا گیا ہے کہ صیہونی کابینہ کو مستقبل کے کسی بھی اقدام کے لیے قیدیوں کی رہائی کو اپنی شرط بنانا چاہیے۔
ان فوجیوں نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے غزہ کے باشندوں کو جبری بے دخل کرنے پر مبنی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت مصر اور اردن کے ساتھ امن معاہدوں اور حالیہ ابراہیم معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں خواب؛ جسے اتحادیوں میں بھی پذیرائی نہیں مل رہی
🗓️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے پر
فروری
کیا ہمارے خفیہ ادارے شہریوں کی کالز اور پیغامات سنتے ہیں؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران، وزیراعظم، ان کی اہلیہ،
جولائی
صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی
🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی
مارچ
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف
فروری
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
جون
لندن یوکرین کو اپاچی ہیلی کاپٹر بھیجنے کے مخمصے میں
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے یوکرین کو اپاچی AH64 حملہ آور ہیلی کاپٹروں
جنوری
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے دہشت گردوں سے وفاداری نبہانے والے شیطان صفت انسان
🗓️ 3 جون 2021(سچ خبریں) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے کسی
جون