?️
سچ خبریں:گوگل کی ایک سیاہ فام ملازم خاتون نے سیاہ لوگوں کے خلاف اس کمپنی میں جاری نسلی امتیاز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
گوگل کی ایک سابق ملازم اپریل کرلی جنہوں نےاس کمپنی میں چھ سال تک کام کیا، نے گوگل پر سیاہ فام ملازمین کو منظم طریقے سے کم تنخواہ دینے کا الزام لگایا،انھوں نے اس کی شکایت سان ہوزے کی شمالی کیلیفورنیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کی۔
مقدمے میں سیاہ فام خاتون نے بتایا کہ انھیں 2020 میں اپنی ملازمت کی حیثیت پر احتجاج کرنے اور سیاہ فام ملازمین نیز درخواست دہندگان کے خلاف گوگل کی دوہری پابندیوں اور پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر کمپنی سے غیر قانونی طور پر نکال دیا گیا ۔
کرلی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انھیں ملازمت کے دوران نچلے درجے کے مراعات دیے گئے تھے اور یہ کہ گوگل نےان کی ماسٹر ڈگری اور پانچ سال کے تجربے کے باوجود، انھیں بنیادی کارکنوں کے لیے معین کی جانے والی اجرت کے "لیول 3” کی سطح پر رکھا۔
واضح رہے کہ کرلی گوگل کی پہلی ملازم نہیں ہیں جنہوں نے اس کمپنی پر سیاہ فام ملازمین اور خاص طور پر سیاہ فام خواتین کے خلاف نسلی امتیاز کا الزام لگایا ہے،اس سے پہلے بھی ایک معروف مصنوعی ذہانت کے محقق اور اخلاقیات کے ماہر ٹمنائٹ گیبرو کو 2020 میں ایک تحقیقی مقالے سے اپنا نام ہٹانے سے انکار کرنے پر اس کمپنی سے نکال دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے
مارچ
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
وینزویلا میں چوتھے امریکی کی گرفتاری
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ اس ملک میں چوتھے
ستمبر
صدر مملکت کا خطاب، ترقی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنا لازمی
?️ 12 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب
مارچ
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور
اپریل