?️
سچ خبریں:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی میں ایک صیہونی جاسوس کمپنی کی شاخ کے قیام کی اطلاع دی جو سعودی عرب کو اپنی ٹیکنالوجیز فروخت کرتی ہے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک صیہونی جاسوس کمپنی کی شاخ کے قیام کی اطلاع دی جو خفیہ طور پر سعودی عرب کو اپنی ٹیکنالوجیز اور سافٹ وئیر فروخت کرتی ہے،کینیڈین ٹیلی ویژن چینل سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیون ہارپر اس صیہونی کمپنی کے سربراہ ہیں۔
ٹی وی چینل کے مطابق یہ کمپنی ایک ہی وقت میں چہرے کی شناخت ، آبادی کی شناخت اور افراد کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے اور اسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کرتی ہے،تاہم اس صیہونی کمپنی نے ابوظہبی میں ایک ذیلی ادارہ قائم کیا ہے اور سابق کینیڈین سفارت کار کیتھرین وارئیر کو اس کا جنرل منیجر مقرر کیا ہے،کیتھرین واریر کو اس کمپنی نے سعودی عرب کو جاسوسی سافٹ وئیر اور ٹیکنالوجی فروخت کرنے کا کمیشن دیا ہے۔
کینیڈین چینل کے مطابق اس صیہونی کمپنی میں موساد اور صیہونی نیز امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سابق ارکان شامل ہیں اور اس نے 18 صیہونی الیکٹرانک سکیورٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے،واضح رہے کہ عبرانی میڈیا نے دیگر اقدامات کا بھی انکشاف کیا جو حال ہی میں سعودی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں اور تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب گامزن ہیں۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بتدریج اقدامات کا سلسلہ جو متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے مترادف ہے ، اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعاون کو تیز کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سعودی حکومت نے انسانی حقوق پر بین الاقوامی تنقید کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اپنے انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جون
تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل
جون
سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا
مئی
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری
وینزویلا کے خلاف امریکی دھمکیاں ناقابل قبول : ماسکو
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے مشرقی اقتصادی
ستمبر
بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس
اکتوبر
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے
اپریل
مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر
?️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ