?️
سچ خبریں:سعودی حکام غیر قانونی طور پر ممتاز اسلامی مبلغ سلمان العودہ کے خاندان کے 19 افراد کو سفر کرنے سے روک رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ سعودی حکام ممتاز اسلامی مبلغ سلمان العودہ کے خاندان کے 19 افراد کو غیر قانونی طور پر سفر کرنے سے روک رہے ہیں، تنظیم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شیخ سلمان العودہ ستمبر 2017 سے جیل میں نظر بند ہیں اور انہیں اپنے اصلاحی موقف کی وجہ سے موت کی سزا سنائے جانے کا خطرہ ہے۔
ایمنسٹی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی حکام کی غیر قانونی اور من مانی سفری پابندیاں اس حکومت کے جبر کے انداز کا ایک اور پہلو ہیں، تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی حکام کی جانب سے سفری پابندیاں ملک کے اندر اور باہر آزاد اور تنقیدی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں،ان فیصلوں کو بین الاقوامی قوانین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی حکام سماجی کارکنوں، قلم کاروں اور صحافیوں کو ملک کے اندر قید کرکے یا بیرون ملک مقیم افراد کے معاملے میں، ان کے اہل خانہ کو سفر کرنے سے روک کر سزا دینے اور کنٹرول کرنے کے لیے من مانی سفری پابندیاں لگاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشکلات کا سامنا کئے بغیر بڑا کام نہیں کر سکتے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین
اگست
یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص
جنوری
عراق کے سیاسی عمل سے صدر تحریک کی علیحدگی یا واپسی کی حکمت عملی
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریک کے رہنماوں میں سے ایک مقتدی صدر
مارچ
ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی
مارچ
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ
جون
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی
اگست
امریکہ نے چین کے سامنے آبنائے تائیوان کو بین الاقوامی آبی گزرگاہ قرار دیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: بیجنگ کی جانب سے امریکہ کو تائیوان میں مداخلت نہ
جون