?️
سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ، شام اور عراق جیسے ہمسایہ ممالک کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ پوشی کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے لیکن اکثر نازک لمحوں میں وہ اپنے ہی عہدہ داروں کے ہاتھوں رسو اہو جاتی ہے اور اس کی ذلالت دنیا کے سامنے عیاں ہو جاتی ہے۔
گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی حکومت میں تبدیلی فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل کے بارے میں زیادہ مثبت رویہ کا باعث بنے گی، انہوں نے دعوی کیا کہ سعودی عرب اور قابض حکومت کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہے جبکہ عرب اور عبرانی میڈیا نے موساد کے عہدیداروں اور اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ سعودی حکام کی ملاقاتوں کو متعدد بار برملا کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے ویانا میں اپنے آسٹریا کے ہم منصب الیگزینڈر شیچلنبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں نئی اسرائیلی حکومت سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ نفتالی کی سربراہی مین بننے والی نئی صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہےاور نہ ہی اس حکومت کا اس کا ریاض پر کوئی اثر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تاہم ریاض کو امید ہے کہ امن عمل کے بارے میں نئی صیہونی حکومت کا زیادہ مثبت طرز عمل ہوگا،واضح رہے کہ علاقائی امور کے ماہرین کے مطابق ، ابن فرحان کا مؤقف سعودی عرب کی خطے کی اقوام کے خلاف اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے اور ریاض کے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو چھپانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے،ان کے بقول ریاض کو اب بھی نئی صیہونی حکومت کی اس پالیسی سے پوری طرح آگاہی نہیں ہے ، جو آل سعود کی اتحادیوں اور آبادکاری اور دھونس کے گاڈ فادر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے منافی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کو خطے میں عدم استحکام با سبب قرار دیا ہے،جبکہ مبصرین نے ان کے اس موقف کو زبانی جمع خرچ کے طور پر دیکھا جو سعودی اور فلسطینی مقاصد کے خلاف صیہونیو کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والی حکومتوں کے طرز عمل مطابق ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین میں شیخ جراح کے علاقے اور سیف القدس کی جنگ کے حالیہ بحران کے آغاز کے بعد ، جس میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے قابض حکومت کو شکست دی ہے ، سعودی حکومت فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خلاف پوری دنیا کو ترغیب دیتی رہی ہےجس کا انکشاف غزہ کے عوام کےقتل عام اور فلسطین کے مسئلے پر سعودی حکومت کی خاموشی کی صرف میں سامنے آیا۔
مشہور خبریں۔
اماراتی بحری جہاز کی ضبطی کے بعد اب اسرائیلی جہازوں کی باری: عطوان
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ممتاز تجزیہ کارچچ نے ایک نئے مضمون میں یمنی پانیوں
جنوری
پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
جولائی
صہیونی فوج کے 5 بنیادی چیلنج
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹزاس
اگست
کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے
جولائی
یمن میں کینسر کی بیماری بڑھنے کے حیرت انگیز اعداد و شمار
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے قومی مرکز برائے کینسر ٹیومر کے ڈائریکٹر نے کہا
اپریل
بلوچستان: پولیس اسٹیشن، لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
?️ 2 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں
جولائی
امریکی اسکولوں میں مسلح قتل عام کیوں نہیں رکتا؟
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:بائیڈن کا یہ تلخ اعتراف کہ امریکہ بچوں کے لیے غیر
اپریل
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد کا انتقال
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور
اگست