🗓️
سچ خبریں:21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر یمنی قومی سالویشن حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سعودی حکام اپنی صرف ایک شرط قبول کرنے پر تیار ہیں کہ پورےیمن کا کنٹرول صنعاء حکومت کو دے دیا جائے۔
الخبر الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صنعا اور یمنی فوج کے زیر کنٹرول علاقے نیز اس ملک کی عوامی کمیٹیاں اس وقت21 ستمبر کے انقلاب کی ساتویں برسی منانے کی تیاری کر رہی ہیں ، جو 2011 کے انقلاب کا تسلسل تھا اور انصار الاسلام کی قیادت میں عوامی کمیٹیوں نے صنعاء کاکنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ۔
ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ 2011 کا انقلاب یمن پر علی عبداللہ صالح کی 34 سالہ حکومت کو ختم کرنے میں کامیاب رہا لیکن سعودی عرب اور امریکہ نے واضح مداخلت اور عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں لانے کی کوشش کرنا شروع کر دی تاکہ یمن پر ان ممالک کا تسلط کا باقی رہے ،تاہم 21 ستمبر 2014 کے انقلاب نے اس تسلط کا خاتمہ کر دیا۔
اس سلسلے میں نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نشریاتی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کرنل عبداللہ بن عامر نے کل رات (پیر) کو قناة الیمن الفضائیة من الیمن چینل کو دیے جانے والےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی اتحاد کی یمن پر یلغار کے آغاز میں سعودیوں نےکہا کہ وہ صرف اس صورت میں جنگ کا خاتمہ کریں گےکہ صنعاء کی حکومت مکمل طور پر ریاض کے کنٹرول میں رہے۔
یمنی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکام پورے یمن کو صنعاء حکومت اور انصار اللہ تحریک کے حوالے کرنے پر آمادہ ہیں نیز انصار الاسلام کمانڈروں کو تمام مواد اور عسکری وسائل دینے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ الحوثی تحریک مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں رہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی انقلاب کے رہنماؤں نےاس شرط کے جواب میں کہا کہ وہ یمن کی آزادی ،اورخودمختاری کو بحال کرنےکے لیے ہی تو وہ لڑ رہے ہیں جس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: لاوروف
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کی صبح
مئی
4 سالہ امریکی بچے کا پولیس پر فائر
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک
جولائی
روس نے مشرقی یوکرین میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں: انگلینڈ
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق روس نے
اگست
پاک فوج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر خطرات سے نمنٹنے کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف
🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اپریل
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک
جنوری
شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 5 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
اکتوبر
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
🗓️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری
🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن
دسمبر