🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی امداد کے مرکز کے نگراں عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کے فریم ورک اور سوڈانی عوام کے درد و تکلیف کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے اس ملک کو 100 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں جدہ میں ریپڈ ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے نمائندوں کے درمیان ابتدائی بات چیت کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی شام سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے وفود مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے روانہ ہوئے تاکہ ان کے درمیان مذاکرات شروع ہوں۔
واضح رہے کہ 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان مسلسل لڑائی کی وجہ سے بہت سے ممالک نے سوڈان میں تعینات اپنے شہریوں اور سفارت کاروں کو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے واپس بلا لیا ہے نیز بہت سارے ممالک نے اس میں اپنے سفارتخانے اور دیگر سفارتی مراکز بھی بند کر دیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کچھ عرصہ کے لئے باقی رکھنا چاہتے تھے
🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کو
اکتوبر
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست
بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود
مارچ
حکومت نے چینی باشندوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چینی شہریوں کے لئے
جون
پی پی پی کی تین نسلوں کی جدوجہد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو
فروری
غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے
فروری