سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم ڈیموکریسی الان نے سعودی عرب کی خفیہ جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم ڈیموکریسی الان نے ایک بیان جاری کیا جس میں سعودی عرب کی خفیہ جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اس تنظیم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے خلاف اپنے جرائم کو رائے عامہ اور عالمی برادری سے چھپانے کے لئے "خفیہ” جیلوں کا استعمال کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آل سعود حکومت ایسے قید خانوں میں قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی کسی بھی طرح کی فلم بنانے پر روک لگائے ہوئے ہے کیونکہ یہ جیلیں سلمان بن سلمان کی سربراہی میں سکیورٹی اپریٹس کے ماتحت ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی حکام نےجیل میں ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے ساتھ کورونا وائرس کا سلوک کیا،یادرہے کہ سعودی عرب میں حکومت اور اس کی پالیسیوں کے خلاف بولنے نیز شاہی خاندان کے خلاف منھ کھولنے والے کو اس طرح غائب کر دیا جاتا ہے کہ عرصہ تک اس کے گھروالوں کو بھی خبر تک نہیں ہوتی کہ انسان کہاں ہے جبکہ اس کو خفیہ جیلوں میں رکھا جاتا ہے اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عب کی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والےافراد ذیادہ تر سماجی کارکن ہیں جن میں بہت بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔