?️
سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں مقدس کتابوں اور آسمانی مذاہب کے خلاف توہین آمیز اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
الغد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے سویڈش ہم منصب کو فون کر کے کہا کہ وہ اس ملک میں قرآن کریم کے خلاف جارحانہ اقدامات کو روکیں۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں بن فرحان نے سعودی عرب کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سخت مخالفت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں برطانیہ کا بیان
سعودی وزیر خارجہ نے مقدس کتابوں کے خلاف اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے اس عمل کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی۔
فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے کی تکرار نفرت پھیلانے اور قوموں نیز تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے بھی دعویٰ کیا کہ ان کا ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی کسی بھی کوشش کے خلاف ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے سویڈن میں کچھ لوگوں کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے بہانے اس ملک آئین کی خلاف ورزی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اس ملک کے حکام مذاہب اور مقدس کتابوں کے خلاف جارحانہ اقدامات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
علاوہ ازیں کوپن ہیگن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کی تکرار کے بعد سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اس ملک میں قرآن پاک کے نسخے کو جلائے جانے کے ردعمل میں جمعہ کی صبح ڈنمارک کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسلامی مقدسات کی خلاف ورزی اور ابراہیمی مذاہب کے خلاف تشدد پھیلانے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کوپن ہیگن سے اسلام مخالف اقدامات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی توہین کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ویانا مذاکرات ختم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان
اگست
اسلام آباد میں پتن کی عمارت کو سیل کرنا ناقابل قبول ہے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
فروری
امریکہ کا 100 سال بعد نسلی جرم کا اعتراف
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 1921 کے تولسا قتل عام کو نسل
جنوری
بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا، رنجشیں دور ہوگئی ہیں: چیئرمین سینیٹ
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان
اکتوبر
اسرائیل اور شام کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے متحدہ عرب امارات کی
مئی
اختلاف کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا امکان
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی
فروری
ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟
?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی
ستمبر
بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ
اگست