?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب ان کے ملک پر حملہ کرنے کے لیے واشنگٹن کے احکامات پر عمل درآمد کرنے والا واحد ملک ہے۔
گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق علی القحوم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سعودی عرب یمن کے خلاف جارح ہے اور واشنگٹن کے کہنے پر اس کی جارحیت واضح ہے جبکہ اس کی دراندازی اور جرائم جاری ہیں جو ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا ہمارے خلاف محاصرہ جاری ہے اور یہ اس کا اپنا فیصلہ نہیں ہے،یمن پر جارحیت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کردار کے بارے میں یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے لکھاکہ یہ ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر امریکہ اور قابض صیہونیوں کے لیےتباہی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے صرف ایک گندہ جال ہے جبکہ اس کا فیصلہ سازامریکہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یہ جان لینا چاہیے اور ہوشیار رہنا چاہیے کہ یمن آٹھ سال کی جارحیت اور محاصرے کے باجودبھی تسلط اور سرپرستی قبول نہیں کرنے والا اور نہ ہی ہمیں موت سے ڈر ہے، انہوں نے کہا کہ یمن اپنی جغرافیائی عظمت کے ساتھ اس کی قوم اور اس کے رہنما ہمیشہ آزاد اور خودمختار رہیں گے جبکہ ہمیں فتح کی کرن دکھائی دے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی
اکتوبر
ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات
مارچ
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، ادکاری چھوڑ رہی ہوں، یشمیرا جان
?️ 20 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر
دسمبر
وزیراعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی براردی سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی
جولائی
سعودی جارح اتحاد کے یمنی صوبے صعدہ میں حملہ؛ 2شہید،4 زخمی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اکتوبر