?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاض حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں، تنقید کرنے والوں اور مخالفین کی شدت سے سرکوبی پر آل سعود حکومت کی مذمت کی ہے، ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں بہت بڑی تعداد میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو حکومت کی ایذارسانیوں اور غیر منصفانہ فیصلوں کا سامنا ہے۔
اس تنظیم نے مزید کہا کہ سال 2021 سعودی حکومت کی طرف سے گرفتاری مہم کا سال تھا جس میں صلح و امن کے لئے کوشاں کارکنوں اور ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو ملک میں سیاسی و انسانی حقوق کی نظر سے اصلاح چاہتے تھے۔
اس تنظیم نے سعودی حکام کی طرف سے ملک میں سنہ 2020 اور 2021 میں اصلاح کرنے کے دعووں کے برخلاف آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی اور مخالف عناصر کی بہیمانہ سرکوبی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
سعودی عہدیداروں کی طرف سے، ایسی اہم شخصیتوں کی گرفتاری کا عمل مسلسل جاری ہے جو آل سعود کی ملک کی داخلی و خارجہ پالیسی کے خلاف بات کرتے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں علماء، ائمہ جماعت، دانشور، سیاستداں، سماجی کارکن، شاہی خاندان کے افراد اور سماج کے دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
کے-الیکٹرک کو رواں ماہ کے بل میں 65 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کو
اپریل
کیا ریل عملے کی ہڑتال انگلینڈ کو مفلوج کر دے گی؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی یونین آف لوکوموٹیو انجینئرز اینڈ فائر مین کے بیان
اپریل
سعودی عرب کے معروف عالم دین گرفتار
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب ایک معروف عالم اور مبلغ کو بغیر کسی الزام
فروری
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی
ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے NPT کی قربانی کیوں دی؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ۲۲، جون کی صبح، دنیا نے جرم اور جارحیت کا
جون
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم
جون
مأرب داعش ، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ گڑھ
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوا
فروری