سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے 100 حفظ قرآن نشستوں کا انعقاد

قرآن

?️

سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام کے زائرین کے لیے حفظ قرآن کی 100 نشستوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
السبوع میگیزن کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے حلقوں میں سعودی اساتذہ قرآن کریم کی تعلیم دیں گے اور یہ پروگرام حج کے دوران عازمین کی سرگرمیوں اور خصوصی پروگراموں کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ خانہ خدا کے زائرین کے لیے دیگر پروگرام بھی منعقد کرتی ہے، جس میں متعدد زبانوں میں پمفلٹ کی اشاعت، خانہ خدا کے مہمانوں کی رہنمائی کے لیے ایک خصوصی پروگرام اور شرعی مسائل کے جوابات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد الحرام میں 40 سے زائد خصوصی گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں جو طواف اور مناسک حج کے سلسلے میں عازمین کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور اس مسجد کے داخلی راستوں پر علماء و مشائخ عازمین کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں، یاد رہے کہ اس سال مختلف ممالک سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہیں جس میں انڈونیشیا نے 10051 عازمین حج بھیج کر رواں سال مناسک حج میں سب سے زیادہ عازمین حج روانہ کیے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ

انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت

ایسا ملک جہاں 70 لاکھ لوگ ہسپتال میں علاج کے منتظر

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ میں ہسپتال میں معمول کے علاج کے منتظر افراد

امریکی سینیٹ نے کی سالانہ فوجی بجٹ بل کی مخالفت

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:  بل کو 45-51 ووٹوں سے منظور کیا گیا یعنی یہ

امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   انٹرسیپٹ نیوز سائٹ نے امریکہ کے تعاون سے سعودی اور

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم

?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری

غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے