?️
سچ خبریں:مغربی صحافتی تحقیقات نے سعودی عرب کو خوف کی بادشاہی قرار دیا ہے اور آزادی کے خلاف منظم جبر ، اظہار رائے کی روک تھام اور اس کی جانب سے من مانی سزائیں عائد کرنے کو واضح کیا ہے۔
خوف کی بادشاہی کے نام سے شائع ہونے والی مغربی صحافتی تحقیق میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا اصل چہرہ اور بادشاہی میں وہ جس وحشت کا مظاہرہ کرتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس تحقیق میں آل سعود کے شہزادہ سعود بن ترکی کے کا ایک انٹرویو بھی شامل ہے جس میں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے جن میں کیا آپ تبدیلی کی بات کر رہے ہیں … آپ اسے خاندان کے اندر سے کیسے دیکھتے ہیں؟ جیسا سوال بھی موجود تھا،شہزادہ آل سعود نے کہا کہ ہر کوئی شہزادہ بن سلمان کے اقدامات سے خوش ہے اور ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں جب کہ تحقیقاتی صحافی نے نوٹ کیا کہ اس شہزادے کے ہمارے ساتھ بہت دوستانہ تعلقات تھے لیکن جیسے ہی ہم نے اصلاحات کی بات کی تو وہ وہاں سےاٹھ کر جانے لگے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی شہزادہ اب ہم سے بالکل بات نہیں کرنا چاہتے تھے اور میں نے محسوس کیا کہ مجھے زیادہ محتاط رہنا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا آپ حکمران خاندان پر تنقید کر سکتے ہیں،اس کے جواب میں انھوں نے کہا : ہاں ، یہ ممکن ہے … صحافی نے پوچھا کہ عام طور پراس کے لیےکوئی سزا ہے؟تو انھوں نے جواب دیا کہ اگر تنقید آزادی کے احترام کے دائرہ کار میں ہے تو کوئی حرج نہیں۔
پھر ان سے پوچھاگیا کہ اگر کوئی ایسا نہیں کرتا ہے تو کیا اسے سزا دی جائے گی؟ انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔
صحافی نے زور دیا کہ سعودی عرب میں کچھ بھی کہنے کا خوف واضح ہے ، چاہے آپ شاہی خاندان کے اتحادی ہی کیوں نہ ہوں۔


مشہور خبریں۔
گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
?️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
مئی
سینیٹ اجلاس بالآخر رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ، غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران سیٹ اپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد
اکتوبر
صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف
جولائی
ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی
فروری
ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے لیے مذاکرات
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پڑوسیوں
جنوری
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار
جون
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
ارجنٹائن کے چھپے ہوئے ڈالرز کے لیے جیویر ملی کی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کے صدر جیویر ملی کی حکومت کی نئی پالیسی
مئی