?️
سچ خبریں:جیسے جیسے یمن کے مختلف حصوں میں قحط پھیل رہا ہے فرانس کی دو غیر سرکاری تنظیموں نے فرانسیسی کسٹم سے شکایت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی کو فرانسیسی اسلحے کی فروخت کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔
فرانس کے مونٹ کارلو ریڈیو کی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی دو این جی اوز کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیرس کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،درایں اثنا فرانس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندہ دفتر اور انسانی حقوق کے یورپی مرکز نے جمعرات کی شام ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی کسٹم نے یمنی جنگ سے متعلق ہتھیاروں کے سودوں کی دستاویزات جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم فرانس کی دونوں تنظیموں نے اس درخواست کے مسترد ہونے کے بعد اس سلسلے میں ایک شکایت درج کی اور اسے پیرس کی عدالت میں پیش کیا، رپورٹ کے مطابق دونوں تنظیموں نے یمن کی جنگ میں فرانسیسی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیسکلوز ریسرچ کمپنی بھی شکایت کنندگان میں سے ایک ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ بیان میں کہا گیا ہےکہ فرانس کے اسلحہ کی برآمدات کی پارلیمانی ، عدالتی اور جمہوری نگرانی کے راستہ میں شفافیت کا فقدان بنیادی رکاوٹ ہے۔
الخلیج آن لائن نے یہ بھی بتایا کہ بیان میں یمن کے شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں فرانسیسی ہتھیاروں کے استعمال کے اہم خطرات سے خبردار کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پیرس نے ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق دستاویزات ظاہر کرنے سے انکار کیا تو اس نے متنازعہ مسائل کے بارے میں رائے عامہ کے حق کی خلاف ورزی کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہند اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی سے ہوائی راستوے تبدیل
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: سیاسی اور فوجی تنازعات میں شدت، خاص طور پر کشمیر
مئی
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ
نومبر
بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ
?️ 30 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے سینئر
اپریل
امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع
مارچ
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر
الحشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:9 سال قبل آج کے دن داعش کے دہشت گردوں کے
جون
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس
فروری