ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا اب آپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں،  سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی ایران امریکہ مذاکرات میں مداخلت کی کوشش ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ موساد اور صیہونی

تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب 

?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ

امریکہ کا اپنی تمام فوجیں سوریہ سے نکالنے کا اعلان کا اپنی تمام فوجیں سوریہ سے نکالنے کا اعلان 

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق

تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے

شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک

صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف

?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ

شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ

کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے