?️
سچ خبریں: سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ اور یمن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر مہدی المشاط نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی اور اماراتی حکومتوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔
یمنی ریزرو فورسز کے ایک گروپ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ مشقیں جو ینبو میں انتہائی غصہ کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہیں، اسے طویل فرار کا نام دیا جائے گا۔
المشاط نے کہا کہ امریکی دفاعی ہتھیار کبھی بھی سعودی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو ہمارے میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں گے۔
المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دشمن جارحیت اور محاصرے کو جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہیں تو ہمارے ہاتھ دشمنوں تک پہنچنے کے لیے مزید پرعزم ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں فوجی مشقیں اور آپ کے بحری بیڑے کا شور ہمارے دلوں میں ایک ذرہ برابربھی خوف پیدا نہیں کرتا اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہم حیران کن پیشرفت دیکھیں گے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف ثابت قدم رہنے پر فلسطینی عوام کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز کے حوالے سے جمہوریہ یمن کا موقف واضح اور مستحکم ہے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت اور اس کا محاصرہ غاصب اسرائیل کے خلاف اس کے مضبوط اور واضح موقف کا نتیجہ ہے جسے فلسطین کی آزاد اور مقدس سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپسٹی چارجزمیں کمی کےنتیجے میں کراچی سمیت ملک
اگست
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر صہیونی وزرا آمنے سامنے
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:صہیونی وزرا کے درمیان ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر سخت
ستمبر
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 5 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا،
جولائی
سعودی عرب میں سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لینے کی مہم جاری
?️ 17 اپریل 2022سعودی حکام نے کل رات رشوت ستانی، غبن، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ
اپریل
امریکی جوہری آبدوزیں مطلوبہ مقام پر پہنچیں: ٹرمپ
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو
اگست
ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی
اگست