?️
سچ خبریں:عربی 21 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نسیمه الساده کے بیٹے نے بتایا کہ ریاض کی ایک اپیل عدالت نے ان کی والدہ کو دو سال کی معطلی کے ساتھ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اس سزا کے مطابق اور اگر رمضان کی عام معافی کو شامل نہ کیا گیا تو جیل کی مدت جون کے آخر میں یعنی عید الاضحی سے کچھ دن پہلے ختم ہوجائے گی، یادرہے کہ سعودی عرب میں متعدد انسانی حقوق کے کارکن اور محافظ ، جن میں ثمر بدوی ، میا ءالزہرانی ، مہا الرافیدی اور خدیجہ الحربی بھی شامل ہیں جو اب بھی جیل میں ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے امریکی صدر جو بائیڈن برسر اقتدار آئے ہیں سعودی عرب نے زیر حراست افراد خصوصا خواتین کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور ان میں سے ایک گروپ ، جس میں لجین الحذلول شامل ہیں ،کو رہا کیا ہے، تاہم الحذلول اور دیگر کی رہائی سے خواتین پر مسلسل عائد پابندیوں میں کمی نہیں کی گئی ہے ، بشمول سفر پر پابندی اور عدالت میں ان کے پیش ہونا ابھی جگہ باقی ہے، سعودی حکام نے ابھی تک ملک میں سیاسی اور انسانی حقوق کے قیدیوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے ہیں ، لیکن مشرق وسطی کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 30000 کے قریب بتائی ہےجنہیں جیلوں میں ہر طرح کے اذیت اور ناجائز سلوک کا شکار ہونا پڑتا ہے۔
آئی آر این اے کے مطابق سعودی عہدے داروں نے حالیہ مہینوں میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےبہت سارے سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو جیلوں سے رہا کیا ہے اس لیے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے اس سے قبل ریاض پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا،اے ایف پی کے مطابق جیلوں سے رہا ہونے والے افرادکو سفری پابندی کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی تفصیلات
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بی بی سی
اکتوبر
کشمیر میں قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کو خصوصی تربیت
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی
جون
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا
?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد
جنوری
غزہ میں اسرائیل کی ایک اور ناکامی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ماہ کے دوران اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں
مئی
صیہونیوں کی جنت
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ
جولائی
تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی
اپریل
شام میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک کھیل کے متعدد مقاصد
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت آج شام کو تقسیم کرنے کے
جولائی
افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا
?️ 26 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے
مئی