?️
سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور لیکوڈ پارٹی کے ایک سینئر رکن نے ریاض تل ابیب تعلقات کو معمول پر لانے کے امکان کے بارے میں کہا کہ میرے خیال میں جاری معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔
ایک سینئر صہیونی قانون ساز نے ریاض اور امریکی ثالثوں کے درمیان جاری مذاکرات میں اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا قیام قریب نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن، جنہوں نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر کو ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت کرنے سعودی عرب بھیجا اور اسے ایک سیاسی ترجیح قرار دیا، جمعے کے روز کہا کہ شاید تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل جاری ہے۔
کنیسٹ خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے سینئر رکن یولی ایڈلسٹین نے اسرائیل آرمی ریڈیو کو بتایا کہ میرے خیال میں جاری معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔
روئٹرز کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ اور فلسطینیوں کے آزاد ریاست کے اہداف کے درمیان تعطل جیسی بنیادی رکاوٹ کو نظر انداز کرتے ہئے دعویٰ کیا کہ ایسی شقیں ہیں جو بہت زیادہ اہم اور مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکام کے مذاکرات زیادہ تر امریکیوں کے ساتھ ہیں، ہم ساتھ نہیں اور جب واشنگٹن سے ریاض کی درخواستوں کا معاملہ سامنے آتا ہے تو کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جن سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے اور کچھ سے کم۔
صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر زاچی ہانگبی نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں داخل ہوتے ہوئے صحافیوں کے اس کے جواب میں کہ آیا سعودی مذاکرات میں پیش رفت ہوگی، کہا کہ مجھے امید ہے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کے دورے کے دوران سعودی صیہونی دوستی کے لیے اقدامات کے اعلان کا امکان
یاد رہے کہ اس سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے جس کا مقصد ریاض کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر آمادہ کرنا تھا، کے بارے میں لکھا تھا کہ اب تک وائٹ ہاؤس کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے حالیہ بجٹ پر نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں نے
جولائی
صیہونیوں کی جنت
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ
جولائی
عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں: عثمان بزدار
?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
ستمبر
ٹرمپ نے بھارت کے خلاف مزید 25 فیصد ٹیرف آرڈر پر دستخط کر دیئے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے بھارت کی
اگست
متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے کے جرم میں سعودی سینئر افسر گرفتار
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے پر اس
دسمبر
کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی
ستمبر
کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جون