سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

سعودی

?️

سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہےسعودیوں نے یمن کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی دریں اثناء صوبہ مآرب میں رہائشی علاقے بھی سعودیوں کے شدید ترین فضائی حملوں کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل سعودیوں نے صوبہ حضرموت میں یمنی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے منگل کو یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے اعلان کیا کہ آپریشن یمن سٹارم میں ہم نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین کی گہرائی کو نشانہ بنایا اس کارروائی میں یمنی فوج نے ابوظہبی میں سٹریٹجک اہداف کو ذوالفقار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بھی اہم اہداف پر بمباری کی گئی۔ دبئی پر بمباری صمد 3 ڈرون کے ذریعے کی گئی۔ ہم ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اس وقت تک غیر محفوظ رہے گا جب تک وہ یمن کے خلاف جارحیت میں شریک رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ متحدہ عرب امارات کی اہم اور اسٹریٹجک تنصیبات ہمیشہ ہمارے حملوں کی زد میں رہتی ہیں، اس لیے ہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ ساتھ اس ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ان تنصیبات کے قریب موجود نہ ہوں۔

یحیی ساری نے کہا کہ یمنی مسلح افواج یمنیوں کے خلاف جاری جارحیت اور محاصرے کے سامنے خاموش نہیں رہیں گی۔ جب تک محاصرہ اور جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم اپنا قانونی دفاع کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف

?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں

اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی

?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ

افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 13 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج

حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو

وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام غیرشرعی قرار دے دیا۔

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام کے

غزہ سے لبنان تک صیہونیوں کی غلط فہمی

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے