سعودی بادشاہ کی امریکہ سے خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ ظاہر نہ کرنے کی اپیل

🗓️

سچ خبریں:سعودی بادشاہ نے امریکی صدر کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے اہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ شائع کرنے سے باز رہیں۔
سعودی وکی لیکس نیوز ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشا ہ سلمان عبد العزیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک خفیہ پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کی اشاعت کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے، ذرائع نے سعودی وکی لیکس کو بتایا کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کے ذریعہ جو بائیڈن کو سلمان بن عبد العزیز کا ایک خفیہ پیغام بھیجا گیا ہے۔

باخبر ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ سلمان بن عبد العزیز نے بائیڈن کو ایک پیغام دیتے ہوئے ریاض کی امریکی حکومت سے مختلف امور اور امریکی مطالبات پر بات چیت کرنے کی تیاری کے لیے کہا ہے اور بدلے میں بائیڈن سے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ کی اشاعت کو روکنے کے لئے کہاہے ،واضح رہے کہ بائیڈن حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے جمال خاشقجی کے قتل اور شفاف انداز اختیار کرنے کے انٹلی جنس رپورٹ شائع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے،واضح رہے کہ ایک طویل عرصے میں تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سن 2018 میں جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

یادرہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں کمی آئی ہے، بائیڈن حکومت نے سعودی عرب میں جاری انسانی حقوق کی پامالی ، پابندیوں اور ریاض کے مخالفین پر دباؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاسلحہ کے معاہدے کو بھی منسوخ کردیا ہے،تاہم بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے ساتھ ایجنسیز کے سلوک اور ملکی حالات کے بارے میں عمر ایوب کا بیان

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا

پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا

🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ

عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ

مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘

🗓️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ

عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال

🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے

اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

🗓️ 21 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل کے سابق انتہا پسند وزیر اعظم بنجمن

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟

🗓️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے