🗓️
سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے برسائے گئے کلسٹر بموں میں سے بہت سے اس ملک کے متعدد علاقوں میں بغیر پھٹے ہوئے موجود ہیں جو آئے دن یمنی بچوں کی موت کا باعث بن رہے ہیں۔
المسیرہ کی چینل کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمنی صوبے الحدیدہ میں کلسٹر بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے، رپورٹ کے مطابق دھماکہ الحاک شہر میں اس وقت ہوا جب بچے کھیل رہے تھے ، یاد رہے کہ کلسٹر بم کئی سالوں تک جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
گزشتہ روز الجوف صوبے کے الحزم شہر میں کلسٹر بم کے دھماکے میں تین یمنی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، ان لوگوں کی گاڑی ان بموں میں سے ایک پر چلی گئی جس سے دھماکہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ کلسٹر بم بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں میں شامل ہیں جو یمن میں سات سالہ جنگ کے دوران سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے بار بار استعمال کیے گئے ہیں، یہ بم، جن کا مقصد پیادہ فوجیوں کو جانی نقصان پہنچانا ہوتا ہے، بڑی تعداد میں ایک بڑے علاقے پر گرتے ہیں اور اس وقت تک نہیں پھٹتے جب تک کہ کوئی شخص یا گاڑی کا ٹائر ان سے ٹکرا کر ان کے پھٹنے کا سبب نہ بنے۔
انسانی حقوق کے گروپوں اور تنظیموں نے جنگ کے دوران متعدد بار امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو ایسے بموں کی فروخت بند کرے ، تاہم اس درخواست کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
🗓️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے
جولائی
کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا
🗓️ 9 جنوری 2022الینوئے(سچ خبریں) کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا
جنوری
ترکی اور مصر کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر نے 12 سال بعد ایک تاریخی دورے
ستمبر
امریکی تجزیہ کار ایران، روس اور چین کے تعاون سے خوفزدہ
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایپوک ٹائمز ویب سائٹ نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جون
نیتن یاہو کی تل ابیب میں بھی نیندیں حرام
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی وزیراعظم کے استعفے
دسمبر
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدبلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا
🗓️ 20 اکتوبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ
اکتوبر
عراقی عوام اربیل میں صہیونی کانفرنس کے مجرموں کو سزا دے گی:نجباء تحریک
🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ
ستمبر